11 دسمبر، 2017، 8:00 PM

روس کے صدر کی شام کے صدر سے ملاقات/شام سے روسی فوجیوں کا انخلا شروع

روس کے صدر کی شام کے صدر سے ملاقات/شام سے روسی فوجیوں کا انخلا شروع

شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات میں کہا ہے کہ اگر شام میں دہشت گردوں نے پھر سراٹھانے کی کوشش کی تو ان کا سر بری طرح کچل دیا جائے گا روس نے شام سے فوجی انخلا بھی شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات میں کہا ہے کہ اگر شام میں دہشت گردوں نے پھر سراٹھانے کی کوشش کی تو ان کا سر بری طرح کچل دیا جائے گا روس نے شام سے فوجی انخلا بھی شروع کردیا ہے۔ روس کے صدر حمیمیم ایئر بیس کا دورہ بھی کیا۔ روسی صدر نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا کہشامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے شام میں دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کا خاتمہ ہوگيا ہے ۔ لہذا روس شام سے اپنی افواج کو نکال رہا ہے اگر دہشت گردوں نے پھر سراٹھانے کی کوشش کو تو ان کا سر کچل دیا جائےگا۔

News ID 1877287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha